فیصل واوڈا  کی چھوڑی ہوئی نشست پر ن لیگ نے ہیوی ویٹ امیدوار میدان میں اتار دیا

فیصل واوڈا  کی چھوڑی ہوئی نشست پر ن لیگ نے ہیوی ویٹ امیدوار میدان میں اتار دیا
فیصل واوڈا  کی چھوڑی ہوئی نشست پر ن لیگ نے ہیوی ویٹ امیدوار میدان میں اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ  ن نے فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کے حلقہ   این اے 249 کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

 خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے اس حلقے میں شہباز شریف کو شکست دی تھی۔ انہوں نے یہاں سے 35 ہزار 344 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 34 ہزار 626 ووٹ لیے تھے۔

فیصل واوڈا نے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئےقومی اسمبلی سے  اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا، وہ سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔