سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، 8 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، 8 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، 8 دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کا کہنا ہے شمالی وزیرستان کے دو مختلف علاقوں میں  سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ  کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکیےگئے۔سیکیورٹی فورسزنے  شمالی وزیرستان کےعلاقوں بویا اور دوسلی میں آپریشن کیا۔ہلاک دہشت گردوں میں 3 دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ہلاک دہشتگرد کمانڈر جنید عرف جامدکاتعلق ٹی ٹی پی طارق،دہشتگردخالق شادین عرف ریحان کاتعلق ٹی ٹی پی صادق نوراورہلاک دہشت گرد کمانڈر عبدالانیرکاتعلق  ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھا۔دہشت گردوں سے اسلحہ  اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔