مریم اورنگزیب اور مصدق ملک پر حملہ کرنے والا شخص لیگی  رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کے گاؤں کا نکل آیا، تہلکہ خیز دعویٰ

مریم اورنگزیب اور مصدق ملک پر حملہ کرنے والا شخص لیگی  رہنما مرتضیٰ جاوید ...
مریم اورنگزیب اور مصدق ملک پر حملہ کرنے والا شخص لیگی  رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کے گاؤں کا نکل آیا، تہلکہ خیز دعویٰ
سورس:   Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بدتمیزی کرنے والے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لیگی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے آبائی گاؤں  کا ہے۔

مریم اورنگزیب کو لات، مصدق ملک کو تھپڑ مار کر شاہد خاقان عباسی سے مار کھانے والا ایک ہی شخص نکلا

مہند س نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے ویڈیو پیغام کا سکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ کامران خان نامی اس کارکن نے اپنی فیس بک سے ویڈیو پیغام ہٹادیا ہے تاہم اس کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہے  ہیں۔

اس شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مری اور ایبٹ آباد کے سنگم پر واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے اور ایبٹ آباد میں تحریک انصا ف کے یوتھ ونگ کا سرگرم کارکن ہے۔

اس شخص کی رہائش کے حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف سردار شیر بہادر نے انکشاف کیا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کے آبائی گاؤں کا ہے۔

واضح رہے کہ لیگی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی اسمبلی کے باہر بدنظمی پیدا ہوئی تھی۔ اس دوران کسی نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو پشاوری چپل دے ماری تھی۔ اس کے علاوہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو پی ٹی آئی کے کسی کارکن نے لات ماری اور مصدق ملک  کو تھپڑ بھی رسید کیا۔ مصدق ملک کو جیسے ہی تھپڑ لگا تو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فوری طور پر آگے بڑھے اور حملہ آور پر جوابی حملہ کردیا تاہم وہ  لیگی رہنماؤں کے مقابلے میں نوجوان ہونے کے باعث ایک آدھ تھپڑ کے بعد ہی ان کے ہاتھوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -