لیجنڈری سٹیج اداکار امان اللہ خان کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے

لیجنڈری سٹیج اداکار امان اللہ خان کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے
لیجنڈری سٹیج اداکار امان اللہ خان کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف اور لیجنڈری  اداکار امان اللہ خان کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

ان کی برسی کے موقع پر مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ امان اللہ خان گزشتہ سال مختصر علالت کے بعد 6 مارچ کو ہسپتال میں چل بسے تھے۔

امان اللہ خان 1950 کو لاہورمیں پیدا ہوئے۔ انکا بچپن انتہائی غربت میں گزرا۔ انہوں نے متعدد مرتبہ اپنے پروگرامز میں بتایا کہ وہ غربت کے باعث بسوں میں ٹافیاں بیچا کرتے تھے انہوں نے  معروف لوک گلوکار عالم لوہار کے ساتھ میلوں میں بھی پرفارم کیا۔امان اللہ خان نے 1976 میں پہلی دفعہ سٹیج  پر کام کیا اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نے مسلسل 42 سال تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔امان اللہ نے چار شادیاں کر رکھی تھیں اور ان کے چودہ بچے ہیں۔

امان اللہ خان کا شمار پاکستان کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا ان کو اعزاز حاصل رہا کہ انہوں نے لگا تار 860 دن لائیو تھیٹر پر پرفارمنس دی۔ جب کہ حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نواز۔

مزید :

تفریح -