لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار،   کن شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی گئی؟

لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار،   کن شہروں میں موسلادھار بارش کی ...
لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار،   کن شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی گئی؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ہفتے کی رات اور اتوار کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔  اس دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال، سرگودھا،میانوالی اورخوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کل سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اکثر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -