پاکستانیوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بائیکر نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

پاکستانیوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بائیکر نے پاکستانی ...
پاکستانیوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بائیکر نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی شہریوں سے  متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والےمعروف  کینیڈین بائیکر روزی گیبریل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں،انہوں نے لاہور کے رہائشی نوجوان سے شادی کی ہے۔
اپنی فیس بک پوسٹ پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان میں آؤ گی اور مجھے پیار ہوجائے گا۔میں نے پوری زندگی ایسے ہی دوست ایسے ہی ساتھی کی تلاش کی تھی۔پاکستان آنے سے قبل میں نے شادی کی خواہش کو سرینڈر کردیا تھا۔ مگر میں نے نہ صرف ایک اچھے دوست بلکہ ایک  ساتھی کو پایا ہے۔
 روزی گیبریل کے شوہر عدیل میر کا تعلق لاہور سے  ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے  روزی گیبریل کی فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹ وائرل ہوگئ ہے اور لوگوں  کی جانب سے ان کو مبارک باد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔

مزید :

تفریح -