شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر سن کر  شاہین شاہ آفریدی کے آبائی شہر لنڈی کوتل کے لوگوں نے کیا کام شروع کردیا؟

شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر سن کر  شاہین شاہ آفریدی کے آبائی شہر ...
شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر سن کر  شاہین شاہ آفریدی کے آبائی شہر لنڈی کوتل کے لوگوں نے کیا کام شروع کردیا؟
سورس:   Instagram

  

لنڈی کوتل (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نسبت طے پاجانے کے بعد ان کے آبائی علاقے میں آتشبازی کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرائبل نیوز نیٹ ورک نامی ویب سائٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پا جانے کے بعد ان کے آبائی علاقے میں ہوائی فائرنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر کے دوست احباب اور بھائیوں نے دل کھول کر آتشبازی کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا ہے کہ ان کے شاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے جس کیلئے سابق کپتان کے خاندان نے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی کی باضابطہ رسم جلد ہی طے پا جائے گی۔

مزید :

کھیل -علاقائی -FATA -خیبر -