6مارچ ۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 

6مارچ ۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 
6مارچ ۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 

  

آج کے دن 1970کو برطانوی حکومت نے غیر معینہ مدت کیلئے بلی اور کتوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ۔ پابندی کی وجہ پاکستان سے درآمد کتے”سیزن “کی ریبیز کی وجہ سے موت تھی۔برطانوی حکومت نے ”ریبیز “کے پھیلاو کے ڈر سے یہ اقدام کیا ۔”سیزن “نے برطانیہ میں 8مہینے قرنطینہ کے طور پر گزارے ۔جبکہ سائنسدانوں کا ماننا تھاکہ ریبیز کا انکیوبیشن پیریڈ 3مہینے سے زیادہ تک نہیں ہوتا۔

6مارچ 2014کو ”کریمیا “پارلیمنٹ کے اراکین نے روس کے ساتھ الحاق کیلئے روسی حکومت سے بات چیت کی ۔کریمیا کے اراکین پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ ہم 16مارچ کو ریفرنڈم بھی کرائیں گے تاکہ کریمیا کے شہریوں سے روس سے الحاق کے حوالے سے ان کی رائے جان سکیں ۔ واضح رہے کہ کریمیا یوکرین کا جنوبی علاقہ تھا ۔

آج ہی کے دن 1924کو مصر حکومت نے 1400 سال قبل مسیح کے بادشاہ ”توتنخامن “کے تابوت کو کھولا۔حیران کن طور پر بادشاہ توتنخامن کی ہنوت زدہ لاش اور مقبرہ کئی سال گزرنے کے باوجود بھی اصلی حالت میں تھا ۔

 واضح رہے کہ بادشاہ توتنخامن کے مقبرے کی دریافت 1922میں ہوئی تھی جسے مشہور برطانوی آرکیالوجسٹ ”ہاورٹ کارٹر “نے دریافت کیا تھا ۔

آج بالی وڈ اداکارہ ”جھانوی کپور“ کا جنم دن بھی ہے ۔ جھانوی کپور 6مارچ 1997کو ممبئی میں پید اہوئیں لیجنڈ اداکارہ سری دیوی جھانوی کی والدہ ہیں ۔ جھانوی نے 2018میں اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز رومینٹک فلم ”دھڑک “سے کیا ۔

مزید :

ادب وثقافت -