یقین کی طاقت کچھ بھی کر سکتی ہے

یقین کی طاقت کچھ بھی کر سکتی ہے
یقین کی طاقت کچھ بھی کر سکتی ہے

  

قسط (3)

تحریر: ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز

وہ غیرمتزلزل یقین سے دو سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اسی پختہ یقین سے اس نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ اس نے ٹرالرزبنانے والے ایک صنعتکار سے کچھ ٹرالر بنوا لیے اور ایڈوانس میں کوئی رقم نہ دی۔

پچھلے سال اس نے10لاکھ ڈالر کے ٹرالر فروخت کیے ہیں۔ اس کا کہنا کہ وہ اگلے سال20 لاکھ ڈالر کے موبائل گھر فروخت کرے گی۔

یقین، پختہ یقین، دماغ کی لبلبی خود ہی وقت کا تعین کر لیتی ہے۔ یہی یقین آپ کو دوسرے مقام پر بھی کامیابی کا اعتماد پیدا کر سکتاہے۔

زیادہ تر لوگوں میں یقین کی کمی ہوتی ہے لیکن کچھ لوگ یقین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

امریکہ میں رہنے والے میرے دوست سے چند ہفتے پہلے میری ملاقات ہوئی جو کہ کامیاب ترین لوگوں میں سے ہیں۔ وہ وسط مغربی ریاست میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے پہاڑ ہلا دینے والا تجربہ مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے کی بات ہے ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے بہت سی انجینئرنگ کمپنی کو بلایا کہ ہم 8 پل تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور یہ پل 50 لاکھ ڈالرز سے تعمیر کیے جائیں گے۔ ان انجینئرنگ فرموں نے پلوں کے ڈیزائن بنانے کا 4 فیصد کمیشن کا مطالبہ کیا جو کہ 20 لاکھ ڈالر بنتا تھا۔

میں نے اکیس انجینئرنگ فرموں سے اس سے متعلق بات چیت کی۔ ان میں سے 4 فرمیں جو کہ ان سب میں بڑی تھیں انہوں نے اچھی تجاویز پیش کیں۔ دوسری 17 فرمیں چھوٹی تھیں ان کے پاس 3سے 7 تک انجینئر تھے۔ ان 17فرموں میں سے 16 فرمیں تو پراجیکٹ کی جسامت سے ہی ڈر گئیں۔ ایک فرم کے پاس صرف 3 انجینئر تھے۔ انہوں نے پراجیکٹ کا اچھی طرح مطالعہ کیا اور کہا کہ ہم یہ کام کر سکتے ہیں۔ ہم اس کے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔ وہ کام پر جت گئے اور انہوں نے واقعی کام کر دکھایا۔

جو لوگ پہاڑوں کو ہلا دینے کا یقین رکھتے ہیں وہ ان کو ہلا بھی سکتے ہیں، جو ایسا یقین نہیں رکھتے وہ ایسا کر بھی نہیں سکتے یقین کی طاقت کچھ بھی کر سکتی ہے۔

دراصل اس جدید زمانے میں یقین کی طاقت پہاڑوں کو ہلادینے سے بھی زیادہ طاقت رکھتی ہے۔ حقیقت میں زیادہ اہم اصول ہی ہے۔ ہمارے خلا نورد اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خلا کو مسخر کیا جا سکتا ہے۔ اسی غیرمتزلزل یقین سے ہی انسان نے خلا میں سفر کیا۔ اسی یقین نے ہمارے سائنسدانوں کو حوصلہ، جذبہ او رکائنات کے بارے میں دلچسپی فراہم کی او روہ خلا میں پہنچ گئے۔ یقین کی طاقت سے کینسر جیسے مرض پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ یقین کی طاقت کی ایک مثال انگلستان سے فرانس تک رودباد انگلستان کے نیچے سے سرنگ کی تعمیر بھی ہے۔ یہ سرنگ ان لوگوں کے یقین کا نتیجہ ہے جو کہتے ہیں یہ تعمیر ہو سکتی ہے۔ یقین بہت طاقتور نتائج پیدا کرتا ہے تمام عظےم کتابوں، ڈراموں اور سائنسدانوں کی ایجادات کے پیچھے یقین کی طاقت ہی ہے۔ تمام کاروباری، مذہبی اور سیاسی کامیاب اداروں کے پیچھے یہی یقین کی طاقت ہوتی ہے۔ کامیاب لوگوں کی زندگی میں بنیادی اہم عنصر یقین محکم ہی ہے۔

کتاب”بڑی سوچ بڑی کامیابی “ سے اقتباس

مزید :

ادب وثقافت -