ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا،کئی راہگیر بھی لت گئے،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے امجد کے گھر سے 3لاکھ 45 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے،شمالی چھاؤنی میں ڈاکو آصف سے اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے شوکت سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اختر سے 3 لاکھ 65ہز ارروپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے رشید سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے سلطان سے 2 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسد سے65 ہزارروپے اور موبائل فون،ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمران سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل چھین لیاجبکہ نصیر آباد، گلبرگ، ڈیفنس، اور شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں، اچھرہ، مصطفی ٹاؤن، نواب ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، ریس، رائیونڈ، شادمان،لوئر مال اور گرین ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔