بیوی سے جھگڑا ہونے پر خاوند نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

  بیوی سے جھگڑا ہونے پر خاوند نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس کے علاقے میں بیوی سے جھگڑا ہونے پر شہری کی دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کی کوشش، امدادی ٹیموں نے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق خود سوزی کا واقعہ محلہ قربان لائنز میں پیش آیا، جہاں 42 سالہ رمضان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے گلی میں نکل کر اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی تاہم متاثرہ شہری کو ریسکیو 1122 نے ہنگامی بنیادوں پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے رمضان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر رمضان نے یہ قدم اٹھایا۔

مزید :

علاقائی -