سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز 

  سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز 

  

لاہور(نامہ نگار) سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل کا آغاز ہوگیا  عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کیلئے 12مارچ کی تاریخ مقرر کر دی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی دوران سماعت89 ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئیں پراسکیوشن کی جانب سے 40 گواہان کو چالان کاحصہ بنایا گیا پراسیکیوشن کے مطابق ویڈیوز اورڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیاڈی این اے، چشم دیدگواہان اور فرانزک شواہد بھی چالان کا حصہ ہیں جبکہ پریانتھاکمارکوہجوم سے بچانے والا فیکٹری منیجر بھی گواہان میں شامل ہے دو سپیشل پراسیکیوٹرزسمیت5 پراسیکیوٹر پر مشتمل ٹیم کیس میں اپنے دلائل پیش کر یں گے عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کیلئے 12مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -