پولیس نے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کوگرفتار کرلیا

پولیس نے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کوگرفتار کرلیا

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو تعاقب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالا ملزم تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں شہری سے موبائل فون چھین رہا تھا کہ وہاں سے گزرنے والے ایک شہری نے 15 پر کال چلا جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کا تعاقب شروع کردیا اور جائے وقوعہ پر تھوڑے ہی فاصلے پر ملزم کو راؤنڈ اپ کر کے اسے گرفتار کرلیا موبائل برآمد کر کے ملزم کو تھانہ ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

مزید :

علاقائی -