ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس‘انجم امجد کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس‘انجم امجد کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ایڈن گارڈن کے مالک  ڈاکٹر امجد کی بیوہ انجم امجد کی عبوری ضمانت میں 14 مارچ تک توسیع کر دی،فاضل جج نے مالکان کی جانب پلی بارگین میں تاخیر اور معاملے کو لٹکانے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے قراردیا کہ ڈیڈھ سال سے یہ سن رہا ہوں پلی بارگین ہو رہا ہے مگر ہوا کچھ نہیں، احتساب عدالت کے باہر متاثرین انصاف کے لئے رو رہے ہیں، متاثرین کو رقوم ادا کرو ورنہ عدالت فیصلہ سنا دے گی، ہزاروں متاثرین عدالت کے باہر کھڑے انصاف کی دھائی دے رہے ہیں،عدالت نے جلد نیب سے پلی بارگین مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -