ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت میں 8مارچ تک توسیع 

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت میں 8مارچ تک توسیع 

  

لاہور (نامہ نگار)سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت میں 8مارچ تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد ممتاز نے کیس پر سماعت کی ملزم بھولاریکارڈ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا،معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ پر غالب مارکیٹ میں بداخلاقی کا مقدمہ درج ہے تفتیشی افسر کے مطابق شائستہ طالب کی درخواست پر غالب مارکیٹ پولیس نے بھولا ریکارڈ پر مقدمہ درج کروایا مقدمہ کے مطابق شائستہ اور بھولا ایک سال سے رابطہ میں تھے، سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ 21 فروری کو بھولا ریکارڈ نے کال کرکے متاثرہ خاتون کو قصوری روڈ پر واقعہ نجی ہوٹل بلایا نجی ہوٹل پہنچتے ہی بھولا ریکارڈ نے متاثرہ خاتون کیساتھ بداخلاقی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی غالب مارکیٹ پولیس نے معروف ٹک ٹاکر نبیل عرف بھولا ریکارڈ کیخلاف بداخلاقی کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -