ماں بیٹی سے بداخلاقی، ملزمان کی کیس منتقلی درخواست پر مزیددلائل طلب

  ماں بیٹی سے بداخلاقی، ملزمان کی کیس منتقلی درخواست پر مزیددلائل طلب

  

لاہور (نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی سے رکشہ میں بداخلاقی کرنے کے کیس میں ملوث ملزمان کی کیس منتقلی کی درخواست پر مزیددلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ  تک ملتوی کر دی گزشتہ روز ملزمان کو جیل سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمان نے کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،ملزموں کے وکلاء کا موقف ہے کہ مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے ہیں،پولیس نے ملزم عمر فاروق اور منصب کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ڈی این اے رپورٹ سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے  پولیس نے ملزمان کیخلاف تمام شواہد کو چالان کا حصہ بنایا ہے ماں بیٹی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا، ملزمان نے گزشتہ سال 22 اگست کی رات کو ماں بیٹی کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

علاقائی -