فراڈ کیس، سابق چیف انجینئر محمد رمضان‘بیٹے کے مقدمہ کی سماعت ملتوی 

  فراڈ کیس، سابق چیف انجینئر محمد رمضان‘بیٹے کے مقدمہ کی سماعت ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج ملک ساجد اعوان نے فراڈ کیس میں ملوث پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیف انجینئر محمد رمضان اور اس کے بیٹے محمد فیضان کے مقدمہ کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز ملزم محمد رمضان کو جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،بر ضمانت ملزم فیضان عدالت کے روبرو  پیش ہوا،نیب کے تین گواہان نے ملزمان کے خلاف شہادت قلمبند کرائی،ملزمان کے وکلاء نے گواہان سے جرح مکمل کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو طلب کر لیا نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزم رمضان نے اپنے بیٹے محمد فیضان  کے نام پر کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے،ملزم محمد فیضان اپنے والد محمد رمضان  کا بے نامی دار ہیں، ملزمان کے نام پر بحریہ ٹاؤن میں 7 لگڑری پلاٹس منتقل کیے گیے ملزمان کے نام پر مختلف جائیدادیں اور بنکوں میں بھاری رقم موجود ہے۔

مزید :

علاقائی -