انصاف تک آسان رسائی کے بغیر کوئی انصاف نہیں:جسٹس اعجاز الاحسن

  انصاف تک آسان رسائی کے بغیر کوئی انصاف نہیں:جسٹس اعجاز الاحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ انصاف تک آسان رسائی کے بغیر کوئی انصاف نہیں، ٹیکنالوجی انصاف تک آسان رسائی کو ممکن بناسکتی ہے،وہ گزشتہ روز نظام انصاف میں ٹیکنالوجی کی افادیت کے موضوع پرکانفرنس سے خطاب کررہے تھے،تقریب سے لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقرنجفی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسن بھون، سینیٹر علی ظفر اور پنجاب حکومت کے ترجمان اوروزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور نے بھی خطاب کیا،مسٹرجسٹس اعجازالاحسن نے مزید کہا کہ کورونا میں عدلیہ نے ایک منٹ کے لیے بھی عوام پر انصاف کے دروازے بند نہیں کئے،قانون کے میدان میں ٹیکنالوجی کا استعمال بہتری لا سکتا ہے،کورونا میں معیشتیں تباہ ہوئی، کاروبار بند ہوئے، ہیلتھ پروفیشنل فرنٹ لائن پر تھے،اسی طرح عدلیہ نے بھی اپنا کردار بخوبی نبھایا جج کو نہ صرف ٹیکنالوجی سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے بلکہ وہ انصاف کی فراہمی کے لئے بھی پرعزم ہو،ٹیکنالوجی میں ہم نے بہت کام کیا ہے مگر ابھی بہت کچھ کرناباقی ہے، ہمیں صرف ٹیکنالوجی کو متعارف نہیں کروانا بلکہ نئے آئیڈیاز کو بھی سامنے لانا ہے، عدلیہ نے بھی کورونا میں اپنا کردار ادا کیا،ایک دن کے لیے بھی سپریم کورٹ کو بند نہیں کیا گیا،لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقر نجفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا کہ ٹیکنالوجی کا لیگل سسٹم میں استعمال ہو سپریم کورٹ بار کے صدر محمد احسن بھون نے کہا کہ انصاف کی فوری اور بروقت فراہمی کے لئے وکلاء جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حامی ہیں،انہوں نے عدلیہ کو بار کے تعاون کا یقین دلایا،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام انصاف میں ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا اچھی بات ہے،دیکھنا یہ ہے کہ عام آدمی کے لیے ٹیکنالوجی  سے متعلق مشکلات کیسے کم ہو سکتی ہیں،ہمارا سب سے بڑا مسئلہ مقدمات میں تاخیر ہے،  ہمیں عدلیہ کے مسائل کو کم کرنا چاہیے اب وزیر اعظم کی ہدایت پر اس پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے پنجاب حکومت کے ترجمان اوروزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت کام ہو چکا ہے ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف شفٹ ہونا پڑے گا۔

ٹیکنالوجی کا استعمال تجاوزات کو ختم کرنے میں بھی ہو سکتا ہے،جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے،پیرول شاید ختم ہو چکا ہے اور پروبیشن کیسے ہوتا ہے سب جانتے ہیں،سیاسی معیشت ایک بڑا مسئلہ ہے،ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب لا سکتا ہے۔ 
اعجاز الاحسن

مزید :

علاقائی -