امن دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، ہائیکورٹ بار 

 امن دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، ہائیکورٹ بار 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار اکبر علی ڈوگر،نائب صدر سہیل شفیق چودھری،سیکرٹری رائے عثمان احمد اورفنانس سیکرٹری رانا علی اختر خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کوچہ رسالدار پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کی  انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو قتل گاہ بنانے والے وحشی درندوں سے بھی زیادہ بدتر ہیں، دہشت گردی کی واپسی لمحہ فکریہ ہے جس کیلئے ارباب اقتدار اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پہلے سے زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے، مذکورہ دھماکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے ملک دشمن خلفشار چاہتے ہیں اور غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنے کے در پے ہیں اس دلخراش / افسوسناک واقعہ اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے امن دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہ ہونگے،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند مقام، لواحقین کو صبر جمیل اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

ہائیکورٹ بار 

مزید :

علاقائی -