پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ‘لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تیارکرلیا

  پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ‘لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تیارکرلیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ چارکلومیٹر تک سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے۔رپورٹ  کے مطابق پیپلزپارٹی  عوامی مارچ کی لاہور آمد کے موقع پر چار ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ہنگامی صورت حال کے لئے پنجاب رینجرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔یادرہے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیرقیادت لانگ مارچ لاہور پہنچے گا پیپلز پارٹی کے رہائشی کیمپوں پر بھی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ لانگ مارچ کے شرکا کے لئے چارمربع کلومیٹر تک سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے  ناصر باغ میں ہونے والے جلسے کیلئے بھی تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ، مینٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے چیکنگ کا عمل  جاری رکھا جائے گا۔  اور مکمل تلاشی کے بعد ہی شرکا جلسے میں شرکت کرسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -