ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں، عینی خان

ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں، عینی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ  و ماڈل عینی خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اور اب میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ اداکاری بھی کر رہی ہوں کہا کہ مجھے بے شمار پراجیکٹس کی آفرز ہوئیں اگر میں سب میں کام کرتی تو آج میرے نام کے ساتھ پراجیکٹس کی ایک لمبی لسٹ موجود ہوتی،ماڈل واداکارہ عینی خان نے کہا کہ میں بہت طویل عرصہ تک فیشن شوز اور ماڈلنگ میں مصروف رہی جس کے باعث میں اداکاری پر بھر پور توجہ نہ دے سکی، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بولتی ہوں اور سچے لوگوں سے ہی دوستی کرنا پسند کرتی ہوں۔عینی خان نے کہا کہ میں نے کبھی کام حاصل کرنے کے لئے کسی شارٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا اور نہ ہی کسی سفارش کا سہارا لیا ہے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کیا ہے میرے کام میں توجہ کی وجہ سے ہی سب مجھے اپنے پراجیکٹس کا خوشی سے حصہ بناتے ہیں،میری نئی لڑکیوں کو بھی یہی نصیحت ہے کہ اپنے ارد گرد دھیان دینے کی بجائے اپنے کام کی طرف توجہ دیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اچھے سے اچھا کام کریں تاکہ آنے والے وقت میں وہ ایک مضبوط اور نامور بن کر سامنے آئیں تاکہ شوبز پراجیکٹ میں انہیں زیادہ سے زیادہ کاسٹ کیا جائے اور انہیں زیادہ مواقع ملیں۔ایک سوال کے جواب میں عینی خان نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر فیلڈ میں ہوتے ہیں اس لئے ہمیں شوبز کو برا نہیں کہنا چاہیے اس میں برے کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے تاکہ اس فیلڈ سے ان کا خاتمہ ہو اور صرف اچھا کام کرنے والے ہی میدان میں موجود رہیں۔

مزید :

کلچر -