ہمیشہ سیاست سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں، فرح

  ہمیشہ سیاست سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں، فرح

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمرفرح نازنے کہا کہ میں اپنے طویل فنّی کیرئیر کے دوران ہمیشہ سیاست سے دور رہی ہوں سیاست کسی بھی شعبہ میں ہو مجھے سخت ناپسند ہے۔ایک سوال کے جواب میں فرح ناز نے کہا کہ لابی ازم نے شوبز کو نقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے، نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں فرح ناز نے کہا کہ میری ڈانس اکیڈمی میں بین الاقوامی معیار کا کام سکھایا جاتا ہے۔ فرح ناز نے کہا ہے کہ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا، اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے۔ مزید کہا کہ میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے ا وراسی طرح سے مستقبل میں بھی معیاری کام ہی میری اولین ترجیح ہوگی۔

مزید :

کلچر -