ماڈل و اداکارہ حلینا خان کی میوزک دنیا میں بھی انٹری

  ماڈل و اداکارہ حلینا خان کی میوزک دنیا میں بھی انٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و گلوکارہ حلینا خان کی میوزک کی دنیا میں انٹری اپنے نئے میوزک البم پر کام جاری ہے۔حلینا خان نے فیشن انڈسٹری میں نامور فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز کیلئے ماڈلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اندرون و بیرون منعقدہ ملک فیشن ویکز شوز میں جلوئے بکھیرچکی ہے جبکہ ان دنوں اپنے نئے میوزک البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کو رواں برس مکمل کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا جائے گا۔ حلینا خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری کا بچپن سے شوق تھا۔ میوزک کو باقاعد سیکھ کر اس انڈسٹری میں قدم رکھا نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ بہت زیادہ محنت کرتی ہوں تاکہ میرا کام شائقین پسند کریں۔

مزید :

کلچر -