پریمئر فٹ بال لیگ سے  فٹ بال کو فروغ حاصل ہوگا، تیمور کیانی

  پریمئر فٹ بال لیگ سے  فٹ بال کو فروغ حاصل ہوگا، تیمور کیانی

  

راولپنڈی(اے پی پی)پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ کے کوآرڈینیٹر تیمور کیانی نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ سے اس کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، لیگ کے میچز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہیں کہا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچز 6 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،اس کے بعد تیسرا مرحلہ 9 نومبر سے پشاور میں شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -