میرا ہیرو، میرا سرپرست نہیں رہا،شین واٹسن

  میرا ہیرو، میرا سرپرست نہیں رہا،شین واٹسن

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر کپتان شین واٹسن نے کہا ہے کہ شین وارن اْن کے ہیرو اور سرپرست تھے۔شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں چونک گیا ہوں، میرا ہیرو، میرا سرپرست، میرا عظیم دوست، شین وارن اب ہم میں نہیں رہے۔اْنہوں نے شین وارن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اس عظیم کھیل اور اس کے آس پاس کے ہر فرد پر آپ کا جو اثر پڑا ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ واٹسن نے مزید لکھا کہ میرے لیے بہت اچھے ہونے کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ کو بہت یاد کروں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -