شعیب اختر نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

شعیب اختر نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شعیب اختر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ ہوگا اور پاکستان ٹیم مضبوط ہے جس کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھی مشکل پیش آئے گی جب کہ دنیا کو اس سیریز کے ذریعے پاکستان کی خوبصورتی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے یہاں آنا پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھی خبر ہے اور اس سے ملک کا ایک اچھا امیج باہر جائے گا۔شعیب اختر نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے ضرور آئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -