پیپلز پارتی عوامی مارچ کا لا ہور میں بھی بھرپور استقبال کریں گے:منشا پرنس

  پیپلز پارتی عوامی مارچ کا لا ہور میں بھی بھرپور استقبال کریں گے:منشا پرنس

  

     لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی زون 150آج بلاول بھٹو کا بھر پور استقبال کرے گا، ہم مہنگائی،بے روزگاری کے خلاف جدو جہد میں شامل ہیں اور بے نظیر شہید کے مشن کو پورا کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم  بنائیں گے اس امر کا خیال روزنامہ پاکستان فورم میں پی پی 150زون کے صدر منشاء پرنس،جنرل سیکرٹری ملک اویس،نائب صدر ارشاد خان اور سینئر رہنماء شیخ اختر نے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب کی قیادت راجہ پرویز اشرف،اسلم گل،جمیل منج،فائزہ ملک، حاجی عزیز الرحمن چن،اسرار الحق بٹ کی قیادت میں بھر پور استقبال کریں گے اور پنجاب بالخصوص لاہور یہ ثابت کرے گا کہ پنجاب آج بھی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے اور عوام کی خاطر قربانیاں بھی دی ہیں یہ واحد جماعت ہے جو ملک  اور عوام کی بہتری کے لئے سوچتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بلاول بھٹو کی لاہور آمد پر ہر جیالا ہر کارکن بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ نظر آئیگا اور اس عوامی مارچ میں ملک کی بقاء کے لئے اسلام آباد جائے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -