امام حسینؓ نے انسانیت کوبچانے کیلئے قربانی پیش کی،مقررین

  امام حسینؓ نے انسانیت کوبچانے کیلئے قربانی پیش کی،مقررین

  

کاہنہ (نامہ نگار) امام حسین ؓ  محسن انسانیت ہیں جنہوں نے اعلیٰ انسانی اقدار کو زندہ رکھنے اور مقام انسانیت کے شرف و عظمت کو بچانے کے لئے لازوال قربانی پیش کی ان خیالات کا اظہار جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور رہنماوں نے بین المذاہب اور بین المسالک کانفرنس“حسین سب کا”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں پیر سید محمد حبیب عرفانی  (سندر شریف)، آرچ بشپ سبیسٹین شاء (کیتھڈرل چرچ)، فادر جمیز چنن او پی (ڈائریکٹر پیس سینٹر)، مادریٹر ڈاکٹر مجید ایبل (نولکھا چرچ)، پنڈت بھگت لال کھوکھر (بالمیکی سوامی مندر)، سردار بشن سنگھ۔ سابق پردھان گردوارہ پربندھک کمیٹی، علامہ عبد الخبیر آزاد (چیئرمین رویت ہلال کمیٹی)، مفتی زبیر فہیم (صدر اتحاد المدارس العربیہ)، علامہ محمد عاصم مخدوم (چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کربلا ایک عالمی اور آفاقی تحریک ہے، کیونکہ ظلم سے نفرت تمام ادیان و مذاہبِ میں مشترک ہے اور امام حسین (ؓ) نے پوری انسانیت کو بیداری اور ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا تھا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -