پیرا میڈکس کے مسائل حل کرائیں گے،ارشد بٹ

  پیرا میڈکس کے مسائل حل کرائیں گے،ارشد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن رحیم یارخان کے عہدیداران کے وفد نے گزشتہ روز ضلعی صدر محمد ارشد بٹ سے سروسز ہسپتال میں ملاقات کی اور اس موقع پر سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کے مطالبات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں چیف آرگنائزر میاں تنویر حسین، وائس چیئرمین ماجد علی، محمد سعد سعید، محمد سعید مغل پی اے ٹو بجٹ آفیسر شامل تھے جبکہ ضلعی چیئرمین محمدتنویر بٹ، صدر سروسز ہسپتال مہر اویس، رفیق سہوترا، محمد آصف، خالد مسیح، سکندر علی، حسن، لالہ عمران اور دیگر ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولائزیشن، رسک الاؤنس، جبری برطرف ملازمین کی بحالی سمیت دیگر مطالبات پر عملدرآمد کروانا ہمارا مشن ہے۔  وفد نے صوبائی صدر تنویر بھٹی اور ضلعی صدر محمدارشد بٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔