پیپلز پارٹی کے زیراہتمام رحمن ملک کی یادمیں دعائیہ تقریب

پیپلز پارٹی کے زیراہتمام رحمن ملک کی یادمیں دعائیہ تقریب

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے  سینئرراہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک کی روح کیایصال ثواب  کے لیے دعائیہ تقریب  کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے نثار احمد محبوبی نے کیا نظامت کے فرائض ملک خرم شہزاد اعوان نے ادا کئے۔ پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے راہنماؤں جن میں پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس، صدر متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب، ایڈیشنل سیکریڑی جنرل ملک اسلم، انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا ذوالفقار علی مغل، شفیق الرحمان صدیقی، عرفان قمر گوندل،  ملک خرم شہزاد اعوان، سید غضنفر نقوی، سجاد شاہ،  رضوان عبداللہ، صوفی  فرحان نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔ نعت بحضور رسول کریم صلی ا للّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی اور صوفی فرحان نقشبندی نے دعا کروائی۔ تمام شرکاء  نے مرحوم رحمان ملک کی زندگی ملک و پارٹی کے لیے انکی خدمات کو سراہا،  مرحوم ژ کے ایصال ثواب و دیگر پارٹی قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو و دیگر شہداء  و مرحوم راہنماؤں کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے لیے بھی دعاکی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -