احساس راشن پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفیدہونگے، ثانیہ نشتر

  احساس راشن پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفیدہونگے، ثانیہ نشتر

  

 لاہور (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی وسینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق احساس راشن رعائت پروگرام ایک تاریخی پروگرام ہے جس سے دوکروڑ خاندان مستفیدہوں گے،اس پروگرام میں اہل افراد کیلئے حکومت کی جانب سے 120ارب کا ریلیف پیکیج دیاگیاہے،اس پروگرام سے فی خاندان آٹا،گھی اور دالوں کی خریداری پر ماہانہ ایک ہزار روپے کی رعائت دی جائے گی جس میں مرچنٹس کیلئے بھی 8فیصد کمیشن مقرر کیا گیا ہے،پشاور کے قصہ خوانی بازار مسجد میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں گورنرہاؤس میں منعقدہ مرچنٹس کنونشن پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران کا اپنے اپنے علاقوں میں بہت اثرورسوخ ہوتاہے، میں امید کرتی ہوں کہ وہ احساس راشن رعائت پروگرام کو مزید آگے لے کرچلیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نچلے طبقے کے لوگ مستفیدہوسکیں انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک اس پروگرام میں ہماری بہت مدد کررہاہے، اب بنک آف پنجاب اوربنک آف خیبرپختونخوابھی اس پروگرام میں شامل ہورہے ہیں۔

 ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -