چوہدری برادران کی ایمنڈ کے نو منتخب عہدیداروں، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد

  چوہدری برادران کی ایمنڈ کے نو منتخب عہدیداروں، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹر نیوز (ایمنڈ) کے سالانہ اجلاس میں آئندہ دو سال کیلئے منتخب ہونے والے نئے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے جیو نیوز کے اظہر عباس صدر، ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینئر نائب صدر، اے آر وائی کے عماد یوسف نائب صدر، نیوز ون کے حافظ طاہر محمود جنرل سیکرٹری، نیو نیوز کے محمد عثمان، ٹوینٹی فور نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز، اب تک نیوز کے شہاب محمود فنانس سیکرٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈان نیوز کے زاہد مظہر، سما نیوز کے فرحان ملک، آج نیوز کے راشد محمود، ہم نیوز کے محمد مالک، دنیا نیوز کے حبیب اکرم، پبلک نیوز کے فواد خورشید، وش ٹی وی کے اویس بلوچ، خیبر ٹی وی کے مبارک علی اور ڈیجیٹل میڈیا کے نوشاد علی کے منتخب ہونے پر بھی دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب تمام ارکان اپنے اپنے اداروں کے ذمہ دار صحافی ہیں اور ان کی ملک کے سیاسی حالات اور صحافی برادری کو درپیش مسائل پر گہری نظر ہے، امید ہے صحافی رہنما ان مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -