ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح:چودھری سرور

  ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح:چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور چیمبر کے بزنس کنزیومر ایکسپو کے دوسرے روز دورہ کیا اور تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاوشوں کو سراہا۔گورنر پنجاب نے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اورالاہور چیمبر کی ایڈہاک کمیٹی برائے سو سالہ سپرنگ فیسٹیول کی تقریبات کے کنوینر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سید مردان علی زیدی کے ہمراہ 170 سے زائد سٹالز کا دورہ کیا۔ گورنر نے ایل سی سی آئی بزنس کنزیومر ایکسپو میں نمائش میں رکھی گئی پاکستانی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے مقامی صنعتوں کو ملکی برآمدات میں اضافے اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ معاشی استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ میلے اور نمائشیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں کیونکہ یہ بہترین مارکیٹنگ ٹولز ہیں جو نہ صرف برانڈ ویلیو کو بڑھاتے ہیں بلکہ غیر ملکی خریداروں کو بھی راغب اور مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ ہموار کرتے ہیں لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور 100 سالہ بہار میلے کے حوالے سے ایل سی سی آئی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر نے نمائش کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ 
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -