پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے گھروں کے باہر نوٹس چسپاں 

  پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے گھروں کے باہر نوٹس چسپاں 

  

 لاہور (سپیشل رپورٹر)محکمہ ایکسائز ان ایکشن پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے گھروں کے باہر نوٹس چسپاں کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب ریجن اے کی جانب سے سیکڑوں ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے لوگوں کے گھروں کے باہر نوٹس چسپاں کر دیئے گئے سیکٹروں ٹیکس نادھندگان کو جائیداد کی قرقی اور سیل سے بچنے کیلئے 10مارچ تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ گرفتاری کیلئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے محکمہ ایکسائز نے ای پے کی ذریعے بھی ٹیکس میں 5%بچت کے ساتھ سہولت بھی فراہم کردی ہیں ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی اور ڈائریکٹر ایکسائز شاہد گیلانی سمیت ای ٹی او ایکسائز کی طرف سے عوام کو گرفتاری اور جائیداد کی قرقی سے بچنے کیلئے جلد از جلد ٹیکس جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں  ورنہ ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہو گا۔

پراپرٹی ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -