ڈاکٹر فاروق افضل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسروسز ہسپتال کے پرنسپل تعینات

   ڈاکٹر فاروق افضل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسروسز ہسپتال کے پرنسپل ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے گریڈ 20 کے پروفیسر  اور پروفیسر آف سرجری ڈاکٹرمحمد فاروق افضل کو سروسز انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزوا سروسز ہسپتال لاہور کا پرنسپل تعینات کر دیا ہے جس کا چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر کامران علی افضل نے باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل قبل ازیں  لاہور جنرل اسپتال اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں بطور پروفیسر آف سرجری فرائض سر انجام دے رہے تھے ڈاکٹر محمد فاروق افضل کا شمار ملک کے ممتاز سرجنز میں ہوتا ہے ایڈمنسٹریشن میں بھی اعلی ترین یافتہ ڈاکٹر ہیں نے بطور سرجن  اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا پرنسپل کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد انھوں نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری پہلی ترجیح میڈیکل ایجوکیشن اور مریض ہے سروسز اسپتال کے مریض کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہوگا کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ایمرجنسی آؤٹ ڈور انڈور میں سینئر ڈاکٹرز کی ہمہ وقت مریض کو مریض کے لیے فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا پروفیسر محمد فاروق افضل نے کہا کہ پروفیسر کا کام میڈیکل کے طلباء کو تعلیم دینا ان کی تربیت کرنا ہے پروفیسر کا یہ کام نہیں کہ وہ ایمرجنسی میں بیٹھ کر مریض دیکھے اس کا رول ایک سپروائزر کا ہے جس کو ہر حال میں یقینی بنائے گے انہوں نے مزید کہا کے سروسز انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزکو تعلیم دوست  اور سروسز ہسپتال کو ایک مریض دوست دارہ بنائیں گے ہمارے لئے مریض سب سے پہلی ترجیح ہوگا جسے دور حاضر کے تقاضوں اور اس کی ضروریات کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 ڈاکٹر فاروق افضل

مزید :

صفحہ آخر -