ششماہی رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات 

ششماہی رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے ششماہی رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے دو سو سے زائد ممالک سے شرکت کرنے والیفرزندان توحید کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 02 ایس پیز،06 ڈی ایس پیز،23 ایس ایچ اوز،183 اپر سب آرڈینیٹس سمیت 1500 سے زائد افسران اورجوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے سینئر پولیس افسران کو رائیونڈ تبلیغی اجتماع جوڑ کے شرکا کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس افسران تبلیغی اجتماع کا  خود دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔اجتماع  میں شریک افرادکی مدد اور رہنمائی کے لئے ایس پی صدر ڈویعن کی زیرنگرانی پولیس ہیلپ کیمپ بھی لگایاگیا ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ تعینات پولیس افسران اور اہلکار ہائی الرٹ رہیں،اجتماع کے سکیورٹی ایس او پیز اور چیکنگ میکانزم پر من و عن عملدرامد کیا جائے۔کسی بھی شخص کو مکمل چیکنگ کے بغیر تبلیغی اجتماع اور پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔غیر متعلقہ اشخاص یا گاڑی کو اجتماع کے پنڈال کے قریب ہرگز نہ آنے دیا جائے، فیاض احمد دیو نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے اطراف اور سرگرمیوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
 تبلیغی اجتماع

مزید :

صفحہ آخر -