پی پی کا عوامی مارچ،کراچی کے جیالے نے اپنی شادی ملتوی کردی

پی پی کا عوامی مارچ،کراچی کے جیالے نے اپنی شادی ملتوی کردی

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے باعث کراچی کے جیالے نے اپنی شادی تقریبات ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مارچ کا حصہ بننے کی خاطر بلدیہ ٹاؤن کے جیالے اصغر بلوچ نے اپنے نکاح اور ولیمہ کی تقریبات ملتوی کردیں۔ اصغر بلوچ نے بتایاکہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو پریشان کردیا، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔اصغر بلوچ نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ میں شامل ہونے کیلئے شادی تقریبات ملتوی کیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو اپیل کرتا ہوں، مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ کا حصہ بنیں۔

شادی ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -