حکومت کا پاکستان انجینئرنگ کونسل توڑنے کا فیصلہ

  حکومت کا پاکستان انجینئرنگ کونسل توڑنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)کنسٹرکشن انڈسٹری بورڈ بنا کر ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی اور پلاننگ کمیشن کے ماتحت کنسٹریکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ بنایا جائے گا۔پلاننگ کمیشن نے سب کمیٹی کی سفارشات کے برعکس منٹس جاری کر دیئے جس کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پلاننگ کمیشن کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔سب کمیٹی کی اکثریت نے سی آئی ڈی بی بورڈ پی ای سی کے ماتحت بنانے کا فیصلہ دیا۔ رجسٹرار پی ای سی کے مطابق پلاننگ کمیشن نے یکطرفہ طور پر میٹنگ کے منٹس جاری کیے۔ ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کی رجسٹریشن صرف پی ای سی کا استحقاق ہے۔انہوں نے کہا کہ علیحدہ بورڈ بنانے سے پی ای سی کی بقا کو خطرات لاحق ہوں گے۔ خط میں کہا گیا کہ سی آئی ڈی بی بورڈ کو انجینئرنگ کونسل کے ماتحت بنایا جائے اور پلاننگ کمیشن سب کمیٹی کے منٹس کی درستگی کر کے دوبارہ جاری کرے۔

حکومت فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -