پولیس بھرتی، تحریری ٹیسٹ کیلئے چالان فارم جمع کروانے کی تاریخ میں 7مارچ تک توسیع

   پولیس بھرتی، تحریری ٹیسٹ کیلئے چالان فارم جمع کروانے کی تاریخ میں 7مارچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)محکمہ پولیس میں بھرتی ہونیوالے امیدواروں کے تحریری ٹیسٹ کیلئے چالان فارم جمع کروانے کی تاریخ 7مارچ تک توسیع کر دی۔ آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی کی ہدایت پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ پولیس مقصود الحسن کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس میں نئے بھرتی ہونیوالے کانسٹیبلان ڈرائیور کانسٹیبلان، سکیورٹی کانسٹیبلان اوروائرلیس آپریٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے چالان فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ 7مارچ تک توسیع کر دی ہے اور تمام امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کی ویب سائٹ سے اپنے چالان فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
 پولیس بھرتی

مزید :

صفحہ آخر -