بپاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز کا جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول
لاہور(پ ر)پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز کے سالانہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد مین کیمپس رائیونڈ روڈ میں کیا گیا۔طلبہ و طالبات کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلوں ہوئے۔جبکہ والدین کے ہمراہ آئے بچوں کے لیے روایتی کھانوں سمیت ترکش کھانوں کے فوڈ سٹالز کا اہتمام بھی کیا گیا۔والدین نے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو بچوں کی زہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اہم قرار دیا۔ رائیونڈ کیمپس کے پرنسپل راجہ محمد آصف نے بھی سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بچوں کے لیے بہت ضروری ہیں انہوں نے سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر طلبہ و اساتذہ کی محنت کو سراہا۔پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز کے ڈائریکٹر مسٹر اورحان نے بھی جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں تقریبات سے طلبہ کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں تمام اداروں کو اس حوالے سے خصوصی کام کرناچاہیے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات جاری رہیں گی