یکن ہاؤس سکول سسٹم کی خواتین ملازمین کے اعزازمیں تقریب

  یکن ہاؤس سکول سسٹم کی خواتین ملازمین کے اعزازمیں تقریب

  

لاہور(پ ر)ملک میں نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک  بیکن ہاؤس کی جانب سے ادارے میں 20 سال سے زائد عرصے سے خدمات انجام دینے والی خاتون ملازمین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ بانی اور چیئرپرسن نسرین محمود قصوری نے بھی شرکت کی۔اس ظہرانے میں بیکن ہاؤس کی سینئر ایگزیکٹوز اور ممتاز ملازمین کے ہمراہ میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم خواتین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر نسرین محمود قصوری نے کہا کہ بیکن ہاؤس46 برس سے زیادہ عرصے کی میراث رکھتا ہے اور اِن تمام دہائیوں میں پیشہ ورانہ ترقی کے تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے اور محفوظ و ترقی پذیر معاشی مواقع فراہم کرنے میں پر عزم ثا بت ہوا ہے۔اس وقت، 9,500 سے زائد خواتین ادارے کی ملازم ہیں جو کل افرادی قوت کا 80 فیصد ہے“ بیکن ہاؤس گروپ میں اس وقت 15,000 سے زائد افراد ملازمت کرتے ہیں جبکہ 450سے زائد خواتین اس ادارے کے ساتھ، 20 سال سے بھی زیادہ عرصے سے منسلک  ہیں۔اس کے علاوہ بیکن ہاؤس،اِن حوصلہ مندخواتین کے 5,600 سے زائد بچوں کو ملک بھر میں بی ایس ایس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے تمام کیمپسوں میں رعایتی فیس پر تعلیم دے رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -