معیشت کی بہتری کیلئے تاجردوست پالیسی لائی جائے،اکبر بٹ

  معیشت کی بہتری کیلئے تاجردوست پالیسی لائی جائے،اکبر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے صدر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ ملکی بحرانوں کیخلاف ٹریڈرز فرینڈلی پالیسی ہی ملک معیشت کو تابندہ اور روشن راستے پر گامزن کرسکتی ہے ۔ ملک میں سماجی اور سیاسی استحکام ہی معاشی درجہ بندی کو مضبوط بنا سکتا ہے۔  پشاور بم دھماکہ ہمارے حوصلے اور عزائم کو شکست نہیں دے سکتا۔ ملکی داخلی خارجی صورتحال محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ملک کے غیور عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دہشتگرد عناصر کو شکست دیں گے۔ قوم میں اعتماد اور امید کی فضا مضبوط اور مستحکم  ہے۔ پشاور بم دھماکے کے زخمیوں اور شہدا کے لواحقین پر ٹوٹی اس غم کی قیامت میں پاکستان تاجر گروپ کی قیادت اظہار ہمدردی کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -