حکومت تجارتی سیکٹر کو خصوصی سبسڈی دے،اعجاز چوہدری

  حکومت تجارتی سیکٹر کو خصوصی سبسڈی دے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ تجارتی و کاروباری شعبہ ہائے زندگی سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سبسڈیز دی جائیں۔ دگرگوں کاروباری حالات تجارتی مراکز کی رہی سہی کسر بھی نکال دیں گے۔ ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مہنگائی کی بھاری ترین شرح نا قابل برداشت ہے۔ مہنگائی میں کمی کی پالیسز بنائی جائیں۔ حکومت ملک میں معاشی جمود توڑنے کیلئے بنیادی ضروریات زندگی پر عوام کو ریلیف دے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -