امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سانحہ پشاور کے خلاف آج ریلی نکالے گی

  امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سانحہ پشاور کے خلاف آج ریلی نکالے گی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)سانحہ پشاور کیخلاف پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اعلان کیا گیا ہے یہ ریلی آج شام 4 بجے لاہور پریس کلب سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی تک جائے گی۔ ریلی کی قیادت دونوں جماعتوں کے مرکزی قائدین سید ناصر عباس شیرازی،علامہ سید حسن رضا ہمدانی, زاہد مہدوی، خانم سیدہ حنا رضا تقوی کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات ایم ڈبلیو ایم پنجاب اسد علی کے مطابق دہشتگردی کے لہر ایک بار پھر سر اٹھا چکی ہے اور اس میں بھی حسب سابق ملت جعفریہ ہی نشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی مکمل سرکوبی کی گئی ہوتی تو آج 70 جانیں ضائع نہ ہوتیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا  کہ سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -