گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی121ویں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر

  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی121ویں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 121ویں سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جم خانہ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر۔3روزہ کھیلوں میں ہزاروں طلباء  اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ سحر فاطمہ اور حدیقہ ناصر مشترکہ طور پر بہترین فی میل اتھلیٹ قرار پائی،جبکہ بہترین میل اتھلیٹ کا اعزاز محمد وسیم نے اپنے نام کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ اس سال جی سی یو کا سپورٹس فیسٹول لاہور کا سب سے رنگا رنگ اور دلچسپ تقریب کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ سپورٹس مقابلوں طالبات کی بڑھتی ہوئی شرکت پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال سے، یونیورسٹی خواتین ایتھلیٹس کے لیے علیحدہ ”ریکارڈ بک“ بھی مرتب کر رہی ہے، اس سال لڑکیوں کے مختلف مقابلوں میں جیتنے والے طلبا ء  کے نام اور ریکارڈ اس بک میں مرتب کیئے جائیں گے۔ پروفیسر زیدی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جی سی یو کی 121 ویں سالانہ کھیلوں میں پانچ کھلاڑیوں نے نئے ریکارڈ بنائے۔ علی احمد سکھیرا، فراز خان تنولی، علی حیدر اور زوہیب حبیب نے 200 میٹر ریس، لانگ جمپ، 3000 میٹر اور ہیمر تھرو میں یونیورسٹی کے پرانے ریکارڈ توڑ ے۔بعدازاں چاٹی ریس آسیہ پروین نے،سیک ریس نبیل نے،وہیل بورو ریس عزیر اور زاہد نے،کرکٹ بال تھرو عطیہ نے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -