فیصل آباد اور دیگر اضلاع میں امرود کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ

 فیصل آباد اور دیگر اضلاع میں امرود کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ

  

فیصل آباد(اے پی پی)فیصل آباد، سیالکوٹ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ،اوکاڑہ قصوراور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں امرود کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ ہو گیا ہے نیز زرعی ماہرین کی جانب سے باغبانوں کو سفیدہ، سرخا، گولا،چھوٹی صراحی، صراحی، کریلا، حفصی اور ٹھنڈ آرام امرود کی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ امرود کافی سخت جان ہوتا ہے جسے ہر قسم کی زمینوں میں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے اور اس کا شمار درمیانے نفع پہنچانے والے پودوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ 75سے100کلوگرام فی پودا ان اقسام کی پیداواری صلاحیت ہے۔انہوں نے کہاکہ امرود کلراٹھی زمینوں سمیت مختلف قسم کی زمینوں میں کاشت کئے جاتے ہیں مگر بہترین زمین وہ ہے جو زیادہ بھاری نہ ہونیز زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار کم ازکم ایک فیصد تک ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ باغبان باغات لگانے سے پہلے کم از کم 6.8فٹ کی گہرائی تک زمین کی نچلی سطح کا معائنہ ضرور کروائیں۔

مزید :

کامرس -