جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں خام کاٹن کی درآمدات میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں خام کاٹن کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں خام کاٹن کی درآمدات پر1.004 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31.78 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام کاٹن کی درآمدات کاحجم 762.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر2021 میں خام کاٹن کی درآمدات میں دسمبر2020 کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، دسمبر2021 میں خام کاٹن کی درآمدات کاحجم 182.51 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاجودسمبر2020کے مقابلہ میں 34.80 فیصدکم ہے، دسمبر2020 میں خام کاٹن کی درآمدات پر246.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2021 میں خام کاٹن کی درآمدات کاکل حجم 1.892 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی درآمدات کاکل حجم 36.41 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔