کو میگا لائف سائنسز کے زیر اہتمام سالانہ سیلز کانفرنس 2022

کو میگا لائف سائنسز کے زیر اہتمام سالانہ سیلز کانفرنس 2022

  

سائبان گروپ کی ذیلی کمپنی کو میگا لائف سائنسز  کے زیرِ اہتمام لاہو ر کے مقامی ہوٹل میں سالانہ سیلز کانفرنس 2022 کا انعقاد  کیا گیا۔ جس میں ملک  بھر  سے سینکڑوں فرنچائزز، ڈیلرز اورکو میگا لائف سائنسز    کی تما م سیلز فورس نے بھر پور شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے پاکستان کی زرعی ترقی کی موجود ہ صورتحال، درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلاََ آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ شمشیر حسین  ملک نے  میگا لائف سائنسز  کے فرنچائز زاو ر ڈیلر ز کے بھر پور اعتماد اور بھروسے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیااور سیلز ٹیم کی دن رات کی انتھک کاوشوں کو بھی سراہا۔ جنرل مینیجرکو میگا لائف سائنسز  عبدالقدیرسندھو نے اپنی ٹیم کی کارگردگی اور سالِ رواں کے ٹارگٹس اور ان کو حصول کی پلاننگ کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ نے جدید  تحقیق و ترقی سے لیس کمپنی کی نئی پراڈکٹس کے حوالے سے حاضرین خصوصاََ دور دراز سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز کو آگاہی دی۔ سالانہ سیلز کانفرنس میں سیلز ٹیم اورٹاپ پرفارمنگ ڈیلرز کی کارگردگی کی بنیاد پر انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں شریک  شرکاء کی دلچسپی قابلِ دید تھی۔ کانفرنس کے اختتامی روز  تمام شرکاء کوکو میگا لائف سائنسز  کی جدید اور منفرد ٹیکنالوجی سے مزین پراڈکشن فیسیلیٹی کا دورہ بھی کروایا گیا۔ 

مزید :

کامرس -