اسرائیلی فوجیوں کیساتھ جھڑپوں میں 130سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی

اسرائیلی فوجیوں کیساتھ جھڑپوں میں 130سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی

  

       رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 130 سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ جھڑپیں نابلس شہر کے بالترتیب جنوب اور مشرق میں واقع دیہات بیتا اور بیت دجن اور قلقیلیہ شہر کے مشرق میں واقع گاؤں کفر قدوم کے قریب ہوئیں فلسطینی انجمن ہلال احمر نے شِنہوا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کم از کم 128 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے  جن میں سے 36 اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے چلائی گئی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے طبی اہلکاروں نے مزید بتایا کہ دیگر افراد آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں دریں اثنا قلقیلیہ میں عوامی مزاحمت کے فلسطینی رابطہ کار مراد اشتیہ نے شِنہوا کو بتایا کہ کفرقدوم گاؤں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ربڑ کی گولیوں سے مزید 2 مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں عینی شاہدین نے بتایا کہ آبادکاری مخالف درجنوں مظاہرین نے دیہات کے مضافات میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھرا ؤکیا اور ٹائر جلائے اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

فلسطینی زخمی

مزید :

کامرس -