وزیراعظم آزاد کشمیر کی مجاہد منزل آمد،سردا ر عتیق احمد خان سے ملاقات
راولپنڈی(این این آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی مجاہد منزل آمد اور قائد مسلم کانفرنس سردا ر عتیق احمد خان سے ملاقات کی ملاقات میں وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق بھی موجود تھے،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تاز ہ ترین صورت حال کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی دوسری جانب آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے پشاور جامع مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ المناک ہے یہ ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے ہلاکتوں کی بڑی تعداد ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،یہ ملکی وحدت اور پاکستان کے خلاف سازش ہے اس کے پیچھے روایتی اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں کار فرما ہیں، اسلام اور اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا دیکھنا چاہتی ہیں وہ اس طرح کے حملوں میں ملوث ہو سکتے ہیں پوری قوم یک جان اور یک زبان ہو کر پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے،سردار عتیق احمد خان نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ پشاور دھماکہ میں شہید ہونے والوں کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ملاقات